کانز فلم فیسٹیول معروف فلم ڈائریکٹر کو ریڈ کارپٹ پر جانے سے کیوں روکا گیا

کانز فیملی فیسٹیول میں دنیا بھر سے فلم ساز اور فنکاروں نے شرکت کی


ویب ڈیسک May 30, 2022
روایتی جوتے پہننے والے کینیڈین ڈائریکٹر کو ریڈ کارپٹ پر آنے سے روک دیا گیا(فوٹو اے ایف پی)

فرانس میں جاری دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول کانز میں کینیڈین فلم ڈائریکٹر کو روایتی جوتے پہننے کی وجہ سے ریڈ کارپٹ پر جانے سے روک دیا گیا۔


فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 75 ویں سالانہ کانز فیملی فیسٹیول میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے فلم ساز اور فنکاروں نے شرکت کی تاہم مشہور کینیڈین ہدایتکار کو معمولی بات پر ریڈ کارپٹ پر جانے سے روک دیا گیا۔


کیلون ریڈورس کینیڈا میں مقامی 'ڈینی' قبیلے سے تعلق رکھنے والے کینیڈا کے مشہور ہدایتکار ہیں جن کی خواہش تھی کی وہ اپنے قبیلے کے روایتی جوتے پہن کر کانز میں شرکت کریں اور اپنی ثقافت کی نمائندگی کریں۔


Image may contain Clothing Shoe Footwear Apparel Plant Blazer Jacket Coat Vase Pottery Potted Plant Jar and Suit


فلم ڈائریکٹر نے مقامی فلم سازوں کے وفد کے ساتھ فرانس کا سفر کیا تاہم فیسٹیول کے سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں ریڈ کارپٹ پر نہیں جانے دیا اور انہیں کہا گیا کہ وہ جوتے بدل کر دوبارہ آ سکتے ہیں۔


غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیلون نے کہا کہ 'میں نے اپنی ثقافت میں پرورش پائی اور مکیشن پہننا اس کا حصہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ریڈ کارپٹ پر جانے کے لیے کچھ ضوابط ہیں۔ لہٰذا میں نے سوچا کہ اگر میں ٹکسیڈو، بو ٹائی یا ایسے جوتے پہنوں جس سے میں پہچانا جاؤں تو قبول کرلیا جائے گا۔'


کیلون ریڈورس نے کہا کہ 'کینیڈا میں بہت سی ثقافتوں میں مکیشن ایک روایتی اور حسب ضابطہ جوتے سمجھے جاتے ہیں۔'


May be an image of 6 people and people standing


تاہم کیلون ریڈ ورس شیڈول کے مطابق واپس کینیڈا چلے گئے جہاں انہوں نے اس واقعے پر کہا کہ ''یہ جوتے میری بہن نے خاص طور پر تیار کئے تھےاور میں بہت پرجوش تھاکہ اسے کسی اہم موقعے پر پہنوں گا، میں جب بھی اسے پہنتا ہوں تو خود کو اپنے اہل خانہ اور قبیلے کے ساتھ جُڑا محسوس کرتا ہوں۔''


May be an image of 6 people, people standing, nature and snow


کینیڈین فلم ڈائریکٹر نے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو میں مایوس اور شدید غصے میں تھا، تاہم اس واقعے کے کچھ دیر بعد فیسٹیول کی انتظامیہ نے اس پر معذرت کی اور وہی روایتی جوتے پہننے کی اجازت بھی دے دی۔


کیلون ریڈورس نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ 'اس واقعے سے لوگوں کو آگاہی ہو گی کہ مقامی ثقافت میں پہنے جانے والے جوتے ریڈ کارپٹ جیسے ایونٹس کے لیے قابل قبول ہیں۔'

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں