وزیراعظم کا ہائرایجوکیشن کمیشن  کے بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کا حکم

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نے اعلی تعلیم پرمنفی اثر ڈالا، شہباز شریف


ویب ڈیسک May 30, 2022
اعلیٰ تعلیم کو بین الاقوامی معیارکے مطابق استوارکرنے والے پروگرامزکی تعداد بڑھائی جائے، وزیراعظم:فوٹو:فائل

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ 2023۔2022 میں کٹوتی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے وزارت منصوبہ بندی اورخزانہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کی جائے۔کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پونے 4 سال میں ہونے والی کٹوتیوں نے اعلیٰ تعلیم پرمنفی اثر ڈالا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دورکی طرح فعال کیا جائے اورملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے۔

شہباز شریف نے نے اعلی تعلیم کو عالمی معیار پراستوار کرنے والے پروگزامز کی تعداد میں اضافے اوراساتذہ اور طلبا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں