کراچی میں سسرالیوں نے ہونے والے داماد کو گولیاں مار دیں
زخمی سندھ پولیس کا اہلکار ہے اور یہ اس کی دوسری شادی تھی
SYDNEY/NEW YORK:
لانڈھی بھینس کالونی میں سسرالیوں نے ہونے والے داماد کو گولیاں مار دیں ، زخمی سندھ پولیس کا اہلکار ہے ۔
سکھن کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی روڈ نمبر زیر کوئٹہ ہوٹل کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسٹڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا پولیس اہلکار 30 سالہ محمد مٹھل ولد جمال دین باجکانی ہے ، پولیس اہلکار بھینس کالونی میں اپنے سسرال آیا تھا کہ کسی بات پر اس کا جھگڑا ہوگیا جس پر سسرالیوں نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اہلکار محمد مٹھل کو سر ، گردن اور کمر پر4 گولیاں ماری گئی ہیں۔ اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ، ڈاکٹرز جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
زخمی اہلکار کے کزن نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محمد مٹھل حیدرآباد میں تعینات اور ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کا گن مین ہے اور وہیں کا رہائشی ہے ، آبائی تعلق کشمور سے ہے ، مٹھل کی پہلی بیوی سے ایک بچی کا باپ ہے ، پہلی بیوی بھی موجود ہے۔
اس پندرہ دن بعد دوسری شادی ہونے والی تھی ، گزشتہ روز سسرالیوں نے فون کر کے بلایا تھا ، واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں محمد مٹھل کے ہونے والے سسر طفیل احمد کا بھائی سرفراز اور دو کزن منیر احمد عرف میر اور اعجاز عرف عبد القدیر ملوث ہیں ، ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔