قومی خواتین کرکٹ ٹیم جنوری 2023 میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

ون ڈے سیریز 16 جنوری سے برسبین میں شروع ہوگی


Sports Reporter May 30, 2022
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین میچز کھیلے جائیں گے۔ فوٹو : اے ایف پی

قومی خواتین کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیےآئندہ سال جنوری میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔

دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے مابین 16 سے 29 جنوری تک جاری رہنے والی سیریز کے میچز سڈنی، برسبین اور کینبرا میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16، 18 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل اس سیریز کے ابتدائی دو میچز برسبین جبکہ تیسرا میچ سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی 24 جنوری کو سڈنی میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ باقی دونوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 27 اور 29 جنوری کو کینبرا میں کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن کے تین سالہ سائیکل میں پاکستان ویمنز ٹیم کو آسٹریلیا کے علاوہ انگلینڈ، بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ کے دورے بھی کرنے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان ویمنز ٹیم نے 25 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہنے والی برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنی ہے، جس کے بعد قومی خواتین ٹیم اے سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی شرکت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں