سندھ حکومت مالی سال 202223 کا بجٹ 14جون کو پیش کرے گی

صوبائی حکومت کا بجٹ 1500 ارب روپے سے زائد کا ہوگا

سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 250 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

BAHAWALPUR:
سندھ حکومت کی جانب سے مالی سال 2022-23 کا بجٹ سندھ اسمبلی میں 14 جون کو پیش کیا جائے گا۔

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت صبح 11 بجے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، صوبائی حکومت کا بجٹ 1500 ارب روپے سے زائد کا ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق 14 جون کو پیش کیے جانے والے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 250 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ متوقع ہے، پینشن میں 15 فیصد تک اضافے کے ساتھ سالانہ بجٹ 170 ارب تک پہنچ جائے گا اور نئے بجٹ میں نئی اسکیموں کے لیے خاص رقم رکھی جائے گی۔
Load Next Story