مارگلہ آتشزدگی کیس میں ٹک ٹاکر ڈولی کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی


ویب ڈیسک May 30, 2022
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوشین سعید کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا(فائل فوٹو)

لاہور:

مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی ملزمہ ٹک ٹاکر ڈولی کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔


رپورٹ کے مطابق مارگلہ ہلز آتشزدگی کیس کی مرکزی ملزمہ ٹاک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔


اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، نوشین سعید کے وکیل کے کمرہ عدالت میں تاخیر سے پہنچنے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آج ہی سماعت کی درخواست دیدی اور وکیل پیش ہی نہیں ہوئے۔


جس پر ڈولی کے وکیل نے کہا کہ انہیں تیاری کے لئے عدالت سے مزید وقت درکار ہے وکیل نے مزید وقت فراہم کرنے کی درخواست کی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوشین سعید کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 8 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔


یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیر نے کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں