برازیل کے ہوائی اڈے پر لگی اسکرینز پر فحش فلموں کے کلپس چل گئے

ایئرپورٹ کی منتظم کمپنی نے اشتہارات کی اسکرینز پر فحش فلمیں چلنے کا مقدمہ درج کرا دیا

اشتہارات کے لیے لگائی گئی اسکرینوں پر فحش کلپس چل گئے، فوٹو: ٹوئٹر

برازیل کے ایک انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں اشتہارات کے لیے لگائی گئی اسکرینوں پر اچانک فحش کلپس چلنے لگ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے سینٹوس ڈومونٹ ہوائی اڈے پر پروازوں کے انتظار میں سیکڑوں مسافر موجود تھے۔ اسی وقت ٹرمینل پر اشتہارات کے لیے اسکرینوں پر فحش ویڈیوز چل گئیں۔

مذکورہ ہوائی اڈے کی منتظم کمپنی "انفرا ایرو" نے وضاحت دی کہ ہیکرز نے سائبر حملے کیے اور اسکرین پر پورن کلپس چلائے۔ اشتہارات کے لیے لگائی گئی اسکرینز دوسری کمپنی چلاتی ہے اور خرابی کی ذمہ دار بھی وہی کمپنی ہے۔


"انفرا ایرو" کے ترجمان نے مزید کہا کہ تاہم پروازوں کے شیڈول کے بارے میں معلومات کے لیے مختص اسکرینیں سائبر حملے میں متاثر نہیں ہوئیں۔ یہ اسکرینیں ہماری ذمہ داری تھیں۔

کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملوں سے بچنے کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں اور وفاقی پولیس میں اس واقعے کی شکایت درج کرائی ہے۔اشتہارات کی یہ اسکرینز اس وقت تک بند رہیں گی جب تک کہ ذمہ دار کمپنی ان کی حفاظت کو یقینی نہیں بنا سکتی۔

 

 
Load Next Story