کم پیسوں میں بہتر علاج کی خواہش نے ایرانی خاتون کا چہرہ تبدیل کردیا
خاتون نے سوا لاکھ روپے خرچ کرکے 19 دانت تبدیل کروائے تھے جو ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے
ایرانی خاتون کو بہتر مگر سستے میں دانتوں کا علاج کروانا مہنگا پڑگیا، ڈاکٹر آپریشن ادھورا چھوڑ کر چلا گیا تو اسسٹنٹ نے خاتون کے مصنوعی دانت لگائے جو کسی 'پیانو کیز' کی طرح لگ رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی 26 سالہ لڑکی ایدا عزیزی اپنے دانتوں کا بہتر مگر سستا علاج کروانا چاہتی تھی اور اس غرض نے خاتون نے تہران کے ایک دندان ساز سے رجوع کیا اور آپریشن کروانے کا فیصلہ کیا۔
ایرانی خاتون کے دانتوں کا آپریشن ڈاکٹر کے بجائے اس کے اسسٹنٹ نے کیا کیوں کہ ڈاکٹر دوران آپریشن کہیں چلا گیا تھا۔
چھ گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد جب ایدا عزیزی نے اپنے دانت دیکھے تو دنگ رہ گئیں کیوں کہ ناتجربے کار ڈاکٹر نے 26 سالہ لڑکے دانت بے ترتیب لگا دئیے تھے جو کسی پیانو کیز کی طرح لگ رہے تھے۔
خاتون نے ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر اپنے دانتوں کی ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ اس نے 1 لاکھ 38 ہزار روپے سے زائد خرچ کرکے اپنے 19 دانت تبدیل کروائے تھے جس کے بعد میری شکل، شخصیت اور آواز سب بدل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں ہی ایک دوسرے ڈینٹسٹ نے ایدا عزیزی کا آپریشن کرکے ان کے دانت ٹھیک کردئیے ہیں اور اب وہ پہلے کی طرح خوبصورت مسکراہٹ بکھیر سکتی ہیں۔