مریم نواز کا عمران خان پر ’اسرائیل سے خاندانی واسطہ‘ ہونے کا الزام

تمہیں وارننگ دیتی ہوں جھوٹ بولنے سے باز آجاؤ ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، نائب صدر مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک May 30, 2022
—فائل فوٹو

کراچی: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان پر 'اسرائیل سے خاندانی واسطہ' ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سے زائد ٹوئٹس میں عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ 'فتنہ خان پورے پاکستان میں واحد شخص تم ہو جس کا اسرائیل سے براہ راست خاندانی واسطہ ہے، ایک مسلمان پاکستانی کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی الیکشن کیمپئین کرنے والے میں تمہیں وارننگ دیتی ہوں جھوٹ بولنے سے باز آجاؤ ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے خط، جھوٹی عالمی سازش، قتل کا جھوٹا ڈرامہ فیل ہونے کے بعد تاریخ کے سب سے ناکام لانگ مارچ کے بعد اب اسرائیل وفد بھیجے جانے کی انتشار (عمران) خان کی ایک اور دو نمبری (ہے)۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |