دلہا کے فوٹوگرافر نہ لانے پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں دلہا دلہن کے درمیان شادی ہونے سے قبل ہی پھوٹ پر گئی


ویب ڈیسک May 30, 2022
فوٹو، فائل

بھارتی ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران فوٹو اور ویڈیو گرافرز نہ بلائے جانے پر دلہن نے عین موقع پر شادی کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ضلع کانپور میں دلہا دلہن کے درمیان شادی ہونے سے قبل ہی پھوٹ پر گئی، دلہے والوں کی طرف سے شادی کی تقریب میں فوٹو اور ویڈیو گرافرز نہ ہونے پر لڑکی نے شادی کرنے سے منع کردیا اور کہا کہ لڑکے کو ابھی سے میری خواہش اور شوق کا نہیں پتا تو وہ مستقبل میں کیسے میرا خیال رکھے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی تیاریاں بھرپور تھیں اور اسٹیج خوبصورت سجا ہوا تھا لیکن دلہن کو فوٹوگرافرز نہ ہونے پر غصہ آگیا۔ بعد ازاں دونوں خاندان نے تقریب وہیں روک دی اور رشتہ ختم کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی والوں کے درمیان جو تحائف اور پیسوں کا تبادلہ ہوا تھا وہ بھی دونوں نے ایک دوسرے کو واپس کردیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں