لاہور میں جائیداد کیلئے اندھے قتل کا معمہ حل سگا بھائی قاتل نکلا

ملزمان نے موت کو خودکشی کا رنگ دینے کیلئے گودام میں آگ لگائی اور مقتول ساجد کے سر میں گولی ماری، ایس پی انویسٹی گیشن


ویب ڈیسک May 30, 2022
فوٹو فائل

CHENNAI/ COLOMBO: پنجاب پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے جائیداد کے لالچ میں سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کچھ روز قبل اندھے قتل کا معاملہ سامنے جسے لاہور پولیس نے حل کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا۔

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں رونما ہونے والی واردات سے علاقے میں کہرام مچ گیا، انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق سگے بھائی نے جائیداد کے لالچ میں دوست کیساتھ مل کر اپنے بھائی کو قتل کیا تھا۔

ملزم نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد موت کو خودکشی کا رنگ دینے کےلیے مقتول ساجد سعید کے گودام میں آگ لگائی اور سر میں گولی ماری۔

ایس پی انویسٹی گیشن کنیٹ کا کہنا ہے کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو کرائم سین پر موجود شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش ممکن ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی ہدایت ایس پی انویسٹی گیشن نے کارروائی کی، گرفتار ملزمان میں ندیم اور شہباز شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں