صنعتی ترقی کیلیے سمیڈاماہرکی خدمات لےغلام مرتضیٰ جتوئی

ملک کے طول وعرض میں چھوٹی صنعتوں کی ترویج کیلیے سہولت سینٹرقائم کیے جائیں

لون پروگرام کیلیے نوجوانوں کو نفع بخش روزگارسے آگاہ کیاجائے،سمیڈابورڈ اجلاس سے خطاب ۔ فوٹو: فائل

لاہور:
وفاقی وزیرصنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتی ترقی کے لیے سیکٹر اسپیشلسٹ کی خدمات حاصل کی جائیں، ملک کے طول و عرض میں چھوٹی صنعتوں کی ترویج کے لیے سہولت سینٹر بنائے جائیں۔


وزیر اعظم یوتھ بزنس لون پروگرام کے لیے کم ترقی یافتہ علاقوں کے نوجوانوں کو منافع بخش روزگار کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں اور انہیں جدید کاروبار کی ترغیب دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے سمیڈا کے بورڈ آف گورنرز کے 14 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بورڈ کو بتایا گیا کہ سمیڈا نے 2013-14 کے بجٹ میں ملک میں چھوٹی صنعتوں کی ترویج کے لیے تقریباً 10 کروڑ روپے رکھے ہیں جنہیں 2014-15 میں تقریباً 18 کروڑ روپے تک بڑھایا جائے گا ۔

جس کے ذریعے سمیڈا چھوٹی صنعتوں کے مالکان تک اپنے ماہرین بھیجے گی اور انہیں اپنے کاروبار کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مفت رہنمائی فراہم کرے گی۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے لیے بہت سی تکنیکی، مالی اور انتظامی مشکلات کے باوجود سمیڈا تمام معاملات احسن طریقے سے چلا رہا ہے اور لاکھوں لوگ سمیڈا کی ویب سائٹ اور دفاتر سے نئے کاروبار کے متعلق رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔
Load Next Story