سونو سود نے چار بازو اور ٹانگ والی بچی کے علاج کا اعلان کرکے دل جیت لیے

بھارت میں کووڈ کے دنوں میں سونو سود نے بہت سے ضرورت مندوں کی مدد کی تھی


ویب ڈیسک May 31, 2022
اداکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا(فائل فوٹو)

لاہور: مشہور بھارتی اداکار سونو سود نے ایک مرتبہ پھر اپنی دریا دلی سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ایسی بچی کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئیں جوکہ حیرت انگیز طور پر 4 بازوؤں اور ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ضلع نوادہ میں پیدا ہونے والی اس بچی کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے فوری سرجری کی ضرورت تھی، مشکل حالات میں غریبو ں کی مدد کرکے سب کے دلوں پر راج کرنےوالے اداکار سونو سود نے جیسے ہی یہ خبر سنی تو بچی کے علاج کی ذمہ داری لیتے ہوئے اس کا علاج شروع کروا دیا۔

سونو سود نے ٹوئٹر پر چھوٹی بچی کے جاری آپریشن کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ' ٹینشن نہ لیں ،علاج شروع کر دیا گیا ہے، بس دعا کریں'۔ اداکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا اور ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔




ایک صارف نے لکھا کہ'آج کے دور میں کوئی بھی بغیر کسی لالچ کے مدد نہیں کرتا، میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں،خدا آپ کو وہ تمام خوشیاں دے جس کے آپ مستحق ہیں'۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکار سونو سود سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ، بھارت میں کووڈ کے دنوں میں سونو سود نے بہت سے ضرورت مندوں کی مدد کی اور انہیں آکسیجن سلینڈر سمیت مالی امداد بھی دی یہی وجہ ہے کہ سونو سود کے دنیا بھر میں بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں