سونو سود نے چار بازو اور ٹانگ والی بچی کے علاج کا اعلان کرکے دل جیت لیے

بھارت میں کووڈ کے دنوں میں سونو سود نے بہت سے ضرورت مندوں کی مدد کی تھی

اداکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا(فائل فوٹو)

لاہور:
مشہور بھارتی اداکار سونو سود نے ایک مرتبہ پھر اپنی دریا دلی سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ایسی بچی کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئیں جوکہ حیرت انگیز طور پر 4 بازوؤں اور ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ضلع نوادہ میں پیدا ہونے والی اس بچی کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے فوری سرجری کی ضرورت تھی، مشکل حالات میں غریبو ں کی مدد کرکے سب کے دلوں پر راج کرنےوالے اداکار سونو سود نے جیسے ہی یہ خبر سنی تو بچی کے علاج کی ذمہ داری لیتے ہوئے اس کا علاج شروع کروا دیا۔
Load Next Story