پولیس اہلکار نے بہن کو جائیداد کے تنازع پر قتل کرکے خودکشی کرلی

سابق نائب قاصد گوجرانوالا 50 سالہ عابد محکمہ سے برطرف تھا


ویب ڈیسک May 31, 2022
بہن بھائیوں میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں پولیس اہلکار نے بہن کو جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق فورانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی۔

سابق نائب قاصد گوجرانوالا 50 سالہ عابد محکمہ سے برطرف تھا، جائیداد کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد عابد نے 60 سالہ بہن ساجدہ کو فائر مار کر قتل کر دیا، بعد ازاں 50 سالہ عابد نے بھی خود کو فائر مار کر خودکشی کر لی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں