ندا یاسر نے مداح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکارکیوں کیا

اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی ایک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں


ویب ڈیسک May 31, 2022
اداکارہ کے شوہر یاسر نواز کو یہ پسند نہیں کہ وہ مردوں کے ساتھ تصویر بنوائیں(فائل فوٹو)

SAO PAULO: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے مدا ح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کر دیا۔

اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی ایک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کسی عوامی جگہ پر موجود ہیں جہاں ان کے اردگرد لوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں ایک شخص ندا کے ساتھ کھڑا کچھ بات کررہا ہوتا ہے کہ اتنے میں وہ آگے کی جانب بڑھتی ہیں، پیچھے سے کوئی مداح انہیں آواز دے کر ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے جس پر ندا صاف انکار کر دیتی ہیں۔



مداح کے اسرار پر ندا فوراً ہی پیچھے کی جانب مڑ کر تصویر بنوانے سے انکار کردیتی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہتی ہیں کہ 'میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں بنواتی'۔

ندا یاسر کی وائرل ویڈیو میں ان کے رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے جہاں چند سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے شوہر یاسر نواز کو یہ پسند نہیں کہ وہ مردوں کے ساتھ تصویر بنوائیں جس کا ذکروہ پہلے کر چکی ہیں۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں