پولیس اہلکار کو گھر میں قتل کر دیا گیا

پولیس کے مطابق عبدالصدیق صوابی پولیس میں تعینات تھے

فوٹو : ایکسپریس

صوابی میں پولیس اہلکار کو اسکے اپنے ہی گھر میں چھری کے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق عبدالصدیق صوابی پولیس میں تعینات تھے، پولیس اہکار کا پستول غائب ہے لیکن گھر سے چوری کے فی الحال شواہد نہیں ملے، واقع کی تفتیش شروع کر دی گئی۔


مقتول پولیس اہلکار کی نماز جنازہ دھوبیان میں ادا کر دی گئی، ڈی پی او، ڈی ایس پیز اور علاقے کے افراد نے جنازے میں شرکت کی۔

پولیس کے چاق و چؤبند دستے نے سلامی بھی دی۔
Load Next Story