جس ٹرین میں زیادتی کا واقعہ ہوا وہ پرائیوٹ کمپنی کی ہے آئی جی ریلوے پولیس
زیادتی کے ملزمان کو حساس اداروں کی معاونت سے گرفتارکیا گیا، آئی جی ریلوے پولیس
آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار کا کہنا ہے کہ جس ٹرین میں زیادتی کا واقعہ ہوا وہ پرائیوٹ کمپنی کی ہے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس میں آئی جی ریلوے پولیس فیصل شاہکار نے کہا کہ جس ٹرین میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا وہ پرائیوٹ ہے اورسیکورٹی سے لے کرتمام معاملات کی ذمہ داری پرائیوٹ کمپنی پرعائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین میں خاتون سے زیادتی کے 3 ملزمان زوہیب، زاہد اورعاقب کوگرفتارکرلیا گیا ہے اور ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ تینوں ملزمان کوحساس اداروں کی معاونت سے سمندری جہانیاں اورشورکوٹ سے گرفتارکیا گیا۔
ڈی آئی جی ریلوے پولیس آغا محمد یوسف کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ملزمان کوگرفتارکرنے کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔