
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے دوحہ جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز میں مسافر محمد شکور کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ طیارے کے پائلٹ نے کراچی ایرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
اجازت ملنے کے بعد کپتان نے طیارے کو کراچی ایرپورٹ لینڈ کرلیا جہاں مسافر محمد شکور کو دل کی تکلیف کے باعث آغا خان اسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔