ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی نوٹی فکیشن جاری

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کی کمی کے ساتھ 2581.35 ہوگئی ہے، نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک May 31, 2022
ایل پی جی(فوٹو فائل)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد مہنگائی سے نڈھال عوام کیلئے اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولئیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی سے نڈھال ایل پی جی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، اوگرا نے منگل کی شام سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔

اوگراہ کی جانب سے قیمت میں کمی کا فیصلہ سامنے آتے ہی فی کلوگرام ایل پی جی گیس کی قیمت میں 13 روپے کمی کردی گئی ہے۔

اس طرح سے فی کلو ایل پی جی کی قیمت گھٹ کر 219 روپے کی ہوگئی ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کی کمی کے ساتھ 2581.35 ہوگئی ہے جب کہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931.65 روپے مقرر کی گئی۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی گیس کی قیمت میں کمی کے فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں