ہوائی جہاز سے شادی کی خواہشمند 23 سالہ لڑکی

سارہ روڈو ماضی میں ایک ٹرین کے عشق میں بھی گرفتار ہوچکی ہیں

روڈو اپنے ڈکی کو ’پیار‘ کرتے ہوئے، [فائل-فوٹو]

23 سالہ جرمنی کی رہائشی سارہ روڈو کا کہنا ہے کہ وہ طیاروں کی طرف جنسی کشش محسوس کرتی ہیں اور ایک اپنے ہی ایک کھلونے طیارے سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

روڈو کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ اس کا پسندیدہ طیارہ بوئنگ 737 ہے، جس پر وہ جتنی بار ہو سکے پرواز کرتی ہے۔ اس کے پاس گھر میں ہوائی جہاز کے 50 سے زیادہ ریپلیکا ماڈلز موجود ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ ان میں سے ایک سے شادی کر لے۔


روڈو اپنے پسندیدہ ہوائی جہاز کے ماڈل کو "ڈکی" کہتی ہیں اور اسے اپنا بوائے فرینڈ مانتی ہیں۔

روڈو خود کو Objectum Sexual کے طور پر شناخت کرتی ہیں، یعنی وہ بے جان اشیاء کی طرف جنسی طور پر راغب ہیں۔ وہ ماضی میں ایک ٹرین کے عشق میں بھی گرفتار ہوچکی ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ طیارے میں انہیں خصوصی طور پر کیا اچھا لگتا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے سب کچھ پسند ہے لیکن خاص طور پر ہوائی جہاز کا 'چہرہ'، اُس کے پر اور انجن مجھے 'پُرکشش' لگتے ہیں۔
Load Next Story