جامعہ کراچی وزیراعلیٰ سندھ نے سینڈیکیٹ کی خالی نشستوں پر تقرریاں کردیں

کالج پرنسپل اور ڈین کی نشست اب بھی خالی ہیں جب کہ کچھ عرصے بعد عالم دین کی نشست بھی خالی ہوجائے گی

(فوٹو: ٹوئٹر)

کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ میں ممتاز شخصیات اور خاتون کی نشست تقرریاں کردیں، محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ان تقریروں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلی سندھ نے جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ میں ممتاز شخصیات اور ممتاز خاتون کی کئی عرصے سے خالی نشستوں پر تقرریاں کردی ہیں۔

سینڈیکیٹ کی نشستیں کئی ماہ سے خالی تھی جس کے باعث سینڈیکیٹ کا کورم ادھورا تھا تاہم اب بھی کالج پرنسپل اور ڈین کی نشست ہر تقرری ہونا باقی ہے جس کے سبب یہ دونوں نشستیں خالی ہیں جبکہ کچھ عرصے بعد عالم دین کی نشست بھی خالی ہوجائے گی۔


ذرائع ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے ان تقریروں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

ممتاز شخصیات اور خاتون نشست پر جن افراد کی تقرریاں کی گئی ہیں ان میں بالترتیب این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، معروف بیورو کریٹ شعیب احمد صدیقی، انجینیئر عبدالجبار اور قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر ایم این اے شاہدہ رحمانی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ پر مذکورہ خاتون ہی کی ہی تقرری کی گئی تھی۔
Load Next Story