پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آگیا

متعدد علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند کی رویت کا شرعی اعلان کیا گیا


ویب ڈیسک May 31, 2022
ذی القعدہ کے چاند کی شہادتیں موصول

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، یکم ذی القعدہ 1443 ہجری یکم جون بروز بدھ کو ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذی القعدہ کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ذی القعدہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے چاند نظر آنے اور یکم ذی القعدہ بروز بدھ ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذی القعدہ کا چاند دیکھنے کےلیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز پر ہوئے، جس میں محکمہ موسمیات اور سپارکوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ متعدد علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند کی رویت کا شرعی اعلان کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں