ایپل کے اولین پی سی کے روپ والا چارجر

ایپل میکنٹوش کی نقل پر تیار چارجر کا اسکرین برقی رو کے عمل کو ظاہر کرنے کے لیے رنگ بدلتا رہتا ہے


ویب ڈیسک June 03, 2022
ایپل میکنٹوش نامی اولین پی سی کی ننھی منی شکل والا یہ چارجر دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے۔ فوٹو: فائل

ایک چھوٹے سے ایپل میکنٹوش پی سی جیسا چارجر صارفین میں مقبول ہورہا ہے جو عمررسیدہ افراد کو ایپل کے اولین یک رنگی ڈیسک ٹاپ کی یاد بھی دلاتا ہے۔

شارگیگ نامی کمپنی کے بنائے ہوئے اس چارجر کا نام 'ریٹرو35 جی اے این چارجر' رکھا گیا ہے۔ یہ زیادہ سے زیادہ 35 واٹ بجلی آؤٹ پٹ فراہم کرتا ہے اور بہت تیزی سے اسمارٹ فون میں بجلی بھرتا ہے۔

اس کے اہم خواص میں شامل ہے کہ یہ اس سے ہر طرح کے ایپل اور اینڈروئڈ فون چارج ہوسکتے ہیں۔ اس کی تیزرفتار کارکردگی ایک خاص چپ کی بدولت ممکن ہوئی ہے جسے جی اے این چپ کہا جاتا ہے۔ جبکہ اسکرین چارجنگ کیفیت دکھاتا رہتا ہے۔



اس سے آپ اسمارٹ ڈیوائس یعنی واچ، ایئربڈز اور دیگر اشیا میں بھی بجلی بھرسکتے ہیں۔ چارجنگ نہ ہونے کی صورت میں اس کا اسکرین سفید ہوجاتا ہے ، نارمل چارجنگ میں پیلا، فاسٹ چارجنگ میں نیلا اور سپرچارجنگ میں سبز ہوجاتا ہے۔ جبکہ پانچ منٹ سے کم کے لوڈ پر سیاہ پڑجاتا ہے۔



یہ ایجاد اس وقت کراؤڈ فنڈنگ سے گزررہی ہے تاہم اس نے کہا ہے کہ چارجر کی دنیا بھر میں فراہمی اس سال اگست یا ستمبر سے شروع ہوجائے گی۔ ایک چارجر کی قیمت 25 ڈالر یعنی 5000 روپے کے برابر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں