بریٹ لی کو عمران ملک میں وقار کی جھلک نظر آنے لگی

عمران ملک نے حالیہ آئی پی ایل کے 14 میچز میں 20.18 کی اوسط سے 22 وکٹیں اپنے نام کی ہیں

عمران ملک نے حالیہ آئی پی ایل کے 14 میچز میں 20.18 کی اوسط سے 22 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

ROMA:
آسٹریلوی پیسر بریٹ لی نے نوجوان بھارتی پیسر عمران ملک کا موازنہ وقار یونس سے کردیا۔


عمران ملک نے حالیہ آئی پی ایل کے 14 میچز میں 20.18 کی اوسط سے 22 وکٹیں اپنے نام کی ہیں، سن رائزرز حیدرآباد سے منسلک 22 سالہ فاسٹ بولر نے 150 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بولنگ کرکے سب کومتاثر کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے عمران ملک کو بریٹ لی نے وقاریونس کی طرح قرار دیا ہے، جو اپنے زمانے می ریورس سوئنگ بولنگ سے حریف بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے، بریٹ نے کہا کہ مجھے عمران کو دیکھ کر ذہن میں وقار یونس کا نام آتا ہے۔
Load Next Story