آنجہانی گلوکار ’کے کے‘ نے لائیو کنسرٹ کے دوران کیا شکایت کی ویڈیو وائرل

گلوکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی

انڈور آڈیٹوریم میں مداحوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی(فائل فوٹو)

NEW DELHI:
سوشل میڈیا پر آنجہانی بھارتی گلوکار 'کےکے' کے آخری کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار کو گرمی سے پریشان ہوکر اے سی بند ہونے کی شکایت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنسرٹ میں شرکت کرنے والے کچھ سامعین نے انکشاف کیا ہے کہ انڈور آڈیٹوریم میں مداحوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اور ہال کے ائیر کنڈیشنز ٹھیک سے کام نہیں کر رہے تھے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں آنجہانی گلوکار کو لائیو پرفارمنس کے دوران وقفہ لے کرتولیہ سے اپنا چہرہ پونچھتے ہوئے اور ایک شخص کو اشارہ کر کے وینٹیلیشن کے بارے میں پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 'کے کے' نےکنسرٹ کے منتظمین سے ائیر کنڈیشن کام نہ کرنےکی شکایت کی اور اس پر موجود اسپاٹ لائٹس کو مدھم کرنے کو کہا ، انہوں نے منتظمین سے اسٹیج کے ارد گرد ضرورت سے زیادہ ہجوم ہونے کی شکایت بھی کی تھی۔
Load Next Story