آنجہانی گلوکار ’کے کے‘ نے لائیو کنسرٹ کے دوران کیا شکایت کی ویڈیو وائرل

گلوکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی


ویب ڈیسک June 01, 2022
انڈور آڈیٹوریم میں مداحوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی(فائل فوٹو)

NEW DELHI: سوشل میڈیا پر آنجہانی بھارتی گلوکار 'کےکے' کے آخری کنسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار کو گرمی سے پریشان ہوکر اے سی بند ہونے کی شکایت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنسرٹ میں شرکت کرنے والے کچھ سامعین نے انکشاف کیا ہے کہ انڈور آڈیٹوریم میں مداحوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اور ہال کے ائیر کنڈیشنز ٹھیک سے کام نہیں کر رہے تھے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں آنجہانی گلوکار کو لائیو پرفارمنس کے دوران وقفہ لے کرتولیہ سے اپنا چہرہ پونچھتے ہوئے اور ایک شخص کو اشارہ کر کے وینٹیلیشن کے بارے میں پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 'کے کے' نےکنسرٹ کے منتظمین سے ائیر کنڈیشن کام نہ کرنےکی شکایت کی اور اس پر موجود اسپاٹ لائٹس کو مدھم کرنے کو کہا ، انہوں نے منتظمین سے اسٹیج کے ارد گرد ضرورت سے زیادہ ہجوم ہونے کی شکایت بھی کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 'کے کے' کا کنسرٹ رات ساڑھے آڑھ بجے تک جاری رہا جس کے بعد وہ اچانک بےچینی محسوس کرنے لگے اور اپنے ہوٹل واپس آ گئے جہاں ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور انہیں کولکتہ کے 'سی ایم آر آئی 'اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹرز نے گلوکار کو مردہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلوکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی لیکن موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعدمعلوم ہو سکے گی جبکہ کلکتہ پولیس نے گلوکار کے چہرے اور سر پر چوٹوں کے نشان ملنے کے بعد ان کی غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں