بارش کے نقصانات پر 15کروڑ روپے مختص کردیے قائم علیشاہ

سندھ کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، 400 ملی میٹر بارش سے 7اضلاع متاثر ہوئے ہیں


Numainda Express September 13, 2012
سندھ کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، 400 ملی میٹر بارش سے 7اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے سندھ کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

خصوصاً چاول کی کاشت والے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت سندھ نے نقصانات کے ازالے کیلیے 15 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سرکٹ ہائوس میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے اور پرانا سکھر میں برسات سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سال سے سندھ بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے، صوبے کے مختلف اضلاع میں 400 ملی میٹر تک بارش ہوئی ہے، جس سے 7 اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں۔

خصوصاً شکارپور اور جیکب آباد کو شدید نقصان پہنچا ہے، ان دونوں اضلاع میں ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلیے ایک الگ کمیٹی بنادی ہے۔ سکھر میں بھی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگاکر حکومت کو رپورٹ پیش کریگی، انھوں نے کہاکہ ہمارے انتظامات ناقص نہیں تھے۔ صوبے بھر میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کے حوالے سے کمیشن بنا رہے ہیں، جو 3 دن میں رپورٹ پیش کریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں