مالاکنڈ حراستی مرکز سے اٹھائے گئے 5 قیدی سپریم کورٹ میں پیش 2 افراد کو لانے کیلیے مزید مہلت
نعیم الرحمن، زاہداللہ، محمد ہاشم، اعجاز محمد اور صالح کے چہرے چادروں سے ڈھانپے گئے
خیبرپختونخواحکومت نے مالاکنڈحراستی مرکزسے اٹھائے گئے 5قیدی سپریم کورٹ میں پیش کردیے جبکہ 2افراد کوسیکیورٹی وجوہ پرنہیں لایاجا سکا۔
گزشتہ روزپانچوں افرادنعیم الرحمن، زاہداللہ، محمدہاشم، اعجاز محمداور محمدصالح کو 2ٹویوٹا ہائی ایس گاڑیوں میں عدالت لایا گیا۔ ان کے چہرے چادروں سے ڈھانپے گئے تھے۔ جسٹس اعجازافضل کے چیمبرمیں قیدیوں کے اہل خانہ نے ان کی شناخت کی جبکہ مالاکنڈحراستی مرکزکے انچارج عطااللہ بھی ریکارڈسمیت پیش ہوئے اورقیدیوں کی تصدیق کی۔
بعدازاں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا لطیف یوسفزئی نے میڈیاکو بتایاکہ یہ افراد گزشتہ 2 سال سے آزادانہ زندگی گزاررہے ہیں۔ حراستی مرکزمیں قیددیگر 2افراد کوسیکیورٹی وجوہ پرپیش نہیں کیا گیا۔ ان کی حاضری کے لیے مہلت مانگی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ ان 2افراد میں سے ایک سے اُس کے اہلخانہ کی ملاقات کرادی گئی ہے۔ دریں اثنا جسٹس جوادایس خواجہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ اس مقدمے کی باقاعدہ سماعت آج کھلی عدالت میں کرے گا۔