انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں لانے کی تیاری

اس بل کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظر مزید قانون سازی کے اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس بل کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظر مزید قانون سازی کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ فوٹو: فائل

سینیٹ نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی کارروائیوں سے موثراندازسے نمٹنے کے لیے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کا ترمیمی بل ایوان میں لانیکی تیاری پوری کرلی۔


''ایکسپریس''کو ملنے والی معلومات کے مطابق ایوان زیریں سے مذکورہ بل منظورہونے کے بعداب اسے ایوان بالا میں رواں اجلاس کے دوران پیش کیاجائیگا۔ جسے منظور کر نیکے بعد انسداد دہشتگردی (ترمیمی) ایکٹ 2014کے نام سے منسوب کیا جائیگا۔اس بل کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظر مزید قانون سازی کے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ گھنائونے جرائم کا مقابلہ کرنے،رینجرز کو تحقیقات کیلئے مخصوص اختیارات تفویض کرنے،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی)کوقانونی تحفظ فراہم کر نے،بھتہ خوری کے مقدمات میں پولیس کومستغیث کی حیثیت دینے اور ویڈیوریکورڈنگ کے ذریعے گواہان (چہرے کے بغیر)کے تحفظ کیلئے خصوصی دفعات کے ذریعے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی اثر پذیری میں اضافہ کیا جاسکے۔
Load Next Story