حج سیزن مسجد قبا کی توسیع جاری 66 ہزار نمازیوں کی گنجایش ہوگی

سعودی حکام نے حج کے دوران ہجوم کنٹرول کرنے کے لیے منصوبہ بندی تیار کرلی.


ویب ڈیسک June 01, 2022
توسیع کے بعد مسجد کا کل رقبہ 50 ہزار اسکوائر میٹر ہوگا، جو موجودہ حدود سے 10 گنا زاید ہے

TURIN: مسجد قبا، جسے اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد بھی کہا جاتا ہے کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے۔ چند برسوں سے کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کی وجہ سے حرمین شریفین کے علاوہ دیگر اہم اور تاریخی مساجد پر زائرین کی آمد بند تھی، تاہم رواں برس رمضان المبارک سے قبل عمرہ ویزوں کا اعلان ہوتے ہی ارض مقدس پر عازمین عمرہ کی ریکارڈ تعداد نظر آئی۔

اب جب کہ حج سیزن کا آغاز بھی ہو چکا ہے اور آئندہ ہفتے سے مختلف ممالک سے حج پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔ اسی تناظر میں سعودی حکام نے حرم مکی و حرم مدنی کے علاوہ دیگر تاریخی مقامات اور مساجد پر بڑی تعداد میں آنے والے افراد کا ہجوم کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہے۔ اسی سلسلے میں مسجد نبوی سے تقریبا تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مسجد قبا کی توسیع کا کام جاری ہے۔

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے بعد مسجد قبا اہم مقام ہے، جہاں زائرین کی بڑی تعداد اس تاریخی مسجد کو دیکھنے اور وہاں نماز کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے ''مسجد قبا میں دو رکعت نماز پڑھنے کا ثواب ایک مقبول عمرہ کے ثواب کے برابر ہے''۔

سعودی حکام کے مطابق مسجد قبا کی توسیع مکمل ہونے کے بعد یہاں 66 ہزار نمازیوں کی گنجایش ہوگی جب کہ اس کا کل رقبہ 50 ہزار اسکوائر میٹر ہو جائے گا، جو موجودہ حدود سے 10 گنا زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں