عمران خان حکومت کو دی گئی 6 روز کی ڈیڈ لائن سے پیچھے ہٹ گئے
چیئرمین تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی اسلام آباد جانے کا اعلان
کراچی:
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عام انتخابات کے اعلان کےلیے حکومت کو دی گئی 6 روز کی ڈیڈ لائن سے پیچھے ہٹ گئے۔
عمران خان نے پشاور میں سوشل میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے فیصلہ کن وقت ہے اور انصاف کی جنگ ہے، اس جدوجہد کوسیاست نہیں،جہاد سمجھیں، حکومت کوشش کررہی ہے لوگوں کو ڈرائے دھمکائے، لوگوں پر گولیاں برسانے کا مقصد خوف پھیلانا تھا، جو شیلز دہشت گردوں پر استعمال کیے جاتے ہیں، وہی مارچ میں استعمال ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی انتخابات کے اعلان کیلئے حکومت کو 6 روز کی مہلت
عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 سال سے جرم کرنے والے آج اوپر آکر بیٹھ گئے ہیں ، شہباز شریف،رانا ثناءاللہ نے دن دیہاڑے 14لوگوں کا قتل کیا، ماڈل ٹاؤن میں 14قتل ہوئے ان لوگوں کو اس وقت جیل میں ہونا چاہیے، لٹیروں اور قاتلوں کو شکست دے دی تو پاکستان اوپر چلا جائے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں ہم نے درخواست دائر کردی ہے، سپریم کورٹ سے تحفظ چاہتے ہیں کہ کیا ہمیں پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے اور کیا عدلیہ ان مجرموں کو خواتین اور بچوں پر تشدد کی اجازت دے سکتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ہی اعلان کروں گا اور پھر ہم نکلیں گے، عدالتیں کمزور کو تحفظ دینےکےلیےبنتی ہیں، اس بار ہم تیاری کرکے جائیں گے اور پچھلی غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے دوبارہ مارچ کیلئے تحفظ نہ دیا تو اس بار پوری تیاری سے اسلام آباد آئینگے، عمران خان
عمران خان نے مزید کہا کہ سب سے بزدل ظالم ہوتا ہے، طاقتور بڑے نہیں چھوٹے چور پکڑتے ہیں، عدالتیں کمزوروں کو طاقتور کرنے کے لیے بنتی ہیں، اللہ کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ کہے کہ میں نیوٹرل ہوں۔