ایسا لگتا ہے کہ طالبان ہم سے اور ہم ان سے مذاق کر رہے ہیں فضل الرحمن

حکومت طالبان کے ساتھ اصل رخ پرجانے کے بجائے مخالفت سمت کی طرف بڑھ رہی ہے جوامن کی طرف قدم نہیں۔


Online March 05, 2014
حکومت طالبان کے ساتھ اصل رخ پرجانے کے بجائے مخالفت سمت کی طرف بڑھ رہی ہے جوامن کی طرف قدم نہیں۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ اصل رخ پرجانے کے بجائے مخالفت سمت کی طرف بڑھ رہی ہے جوامن کی طرف قدم نہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کو مذاکرات کے حوالے سے بہتر مشورے دیے تھے لیکن ان میں مشورہ قبول کرنے کی صلاحیت موجود نہیں اگر طالبان کے ساتھ جنگ مقصود ہے تو پھر اسکا اعلان کیا جائے کیونکہ ہم نے طالبان کے ساتھ مذاق کیا اور وہ ہمارے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔ منگل کوپارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں اس رخ پرجانا ہے جوہمیں امن کی طرف لے جائے اگر سمت صحیح نہ ہو تو پھر اس بات کی ذمے دار حکومت ہوگی جو ابھی تک اصل رخ پرہے ہی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں