میکسیکو طوفان اور بارش میں 11 افراد ہلاک
لینڈ سلائیڈنگ میں 20 افراد لاپتہ ہیں
میکسیکو میں آنے والے طوفان اور بارشوں میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی جنوبی ریاست اوواخاکا میں طوفان اور بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ طوفان نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔
دریا میں طغیانی سے اوواخاکا کے کچھ رہائشی علاقوں میں سیلابی ریلہ بھی داخل ہوگیا۔ مسلسل بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے جس میں درجنوں مکانات تباہ ہوگئے اور سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 20 سے زائد لاپتہ ہیں۔ جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ملک میں بارشوں کا سلسلہ مزید دو تین روز جاری رہے گا۔