پنجاب کابینہ نےسستےآٹے کی فراہمی کیلئے200ارب روپےسبسڈی کی منظوری دےدی

جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال کر کابینہ کی تشکیل میں بے پناہ تاخیر کی گئی،حمزہ شہابز


ویب ڈیسک June 01, 2022
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صداری صوبائی کابینہ کا اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدرات ہونے والے صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں عوامی سہولت اورپبلک کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے

صوبائی کابینہ کی طرف سے سستےآتے کی فراہمی کیلئے دی جانے والی 200ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری کے بعد10 کلو آٹےکا تھیلا 160روپے سستا ہونے کے بعد چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں 10کلوآٹے کاتھیلا 490 روپے میں فروخت کیلئے دستیاب ہوگا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال کر کابینہ کی تشکیل میں بے پناہ تاخیر کی گئی، معیشت سسکیاں لے رہی ہے اور عوام پریشان ہیں، مایوسی کے دور میں ہمیں امید کی کرن بننا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ صورتحال "ایک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے" کے مصداق ہے۔اللہ تعالیٰ اگر ہم سے مخلوق کی خدمت کا کام لیناچاہ رہا ہے تو کوئی ہمیں روک نہیں سکتا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی کیلئے عوامی خدمت کے مشن کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

اس موقع پر صوبائی کاببینہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہارکیاگیا۔

اجلاس میں رمضان پیکج 2022 کی ایکس پوسٹ فیکٹو منظوری دی گئی،کابینہ نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے نئے بورڈ کے قیام اور گندم خریدنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں