کرپٹ افسر ورثے میں ملے کرپشن ختم نجکاری نہیں کرنے دینگے وزیر ریلوے

سابق چیئرمین چورمین تھا،فارغ کرکے جان چھڑانی پڑی،ماضی میں ریلوے کوتمام ملازمین نے جی بھرکرلوٹا


Numainda Express March 05, 2014
96 مسافر اور اتنی ہی فریٹ ٹرینیں چلیں توخسارہ کم ہوجائیگا، بطور وزیر کوئی مراعات نہیںلے رہا،اللہ کے بعدآپکوجوابدہ ہوں، استقبالیہ سے خطاب۔ فوٹو : اے پی پی/فائل

KARACHI: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ ر یلوے کی نجکاری نہیں ہوگی، ادارے سے کرپشن کوجڑ سے اکھاڑنے کیلیے مزیدکام کرنا ہوگا۔

خراب لوکوموٹودرست کیے جارہے ہیں۔ نئے خریدنے کیلیے پیسہ نہیں۔ گھوڑوں اور خچروں سے نظام نہیں چل سکتا۔ پریم یونین کے استقبالیے سے خطاب میں و فاقی وزیرنے کہاکہ ریلوے میںجی ایم کے 3عہدے ختم کرکے جی ایم آپریشن کاایک عہد ہ ہوگا۔ کر پٹ ڈی ایس جہیزمیں ملے تھے۔ سابق چیئرمین ریلوے چورمین تھا۔ اسے راہ راست پرلانے کی کوشش کی مگراسے فارغ کرکے ہی جان چھڑاناپڑی۔ ماضی میں ریلوے کو اوپر سے نیچے تک افسروں اور ماتحت ملازمین نے لو ٹنے میں کو ئی کسرنہیں چھوڑی۔ انھوں نے کہاکہ جام شوروبجلی پلا نٹ تک کوئلہ کی مال کاکام مل گیاتو ریلوے کاخسارہ دورہوجائے گا۔ ریلوے ملازمین کے کوارٹر چھوٹے اورناقابل رہائش ہیں۔ ریلوے کی اراضی پرفلیٹس بنائے جائیںگے۔ افسروں کو 10کنال کی کوٹھی سے نکل کرعام مکانوں میں رہناہوگا۔

عیاشی اورلو ٹ کھسوٹ کادور ختم ہوگیا۔ ریلوے کے معاملات کو سمجھنے کے لیے سویپرسے جی ایم تک کوایک ٹیبل پربٹھا کران سے مسائل پوچھے تب جاکرکچھ سمجھ سکا۔ اب کام ہورہاہے۔ ہمیں دہشت گر دی کانشا نہ بنایاگیا۔ جن لوگوں نے ریل میں سفر کرنے والے معصوم لوگوں کی جا نیں لیں، وہ وحشی اورجنگلیوں کی مانند لڑر ہے ہیں۔ ان کاکہنا تھاکہ میں بطور وزیرکوئی مراعات نہیں لے رہا۔ میں اللہ کے بعدآ پ لوگوںک و جوابدہ ہوں۔ 96مسافر ٹرینوں کے ساتھ اتنی ہی فریٹ ٹرینیں چلیں گی توٹرین کاخسارہ کم ہوسکے گا۔ مرمت کیے گئے انجنوں کو فر یٹ ٹرینوں سے منسلک کیاگیا جس کے بہترنتائج آرہے ہیں۔ اسٹاپ انھی پرہوگا جواسٹیشن منافع دیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں