ہانگ کانگ بھیجے جانے والے کنٹینر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

مذکورہ کنٹینر ڈائنامک انٹرپرائزز کراچی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا


ویب ڈیسک June 01, 2022
اسمگلنگ

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے ساوتھ ایشیا پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 145 کلوگرام کیٹامائن قبضے میں لے لی۔

ایکسپریس نیوز انسداد منشیات فورس انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی نے ساؤتھ ایشیاء پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کےلیے بک کئے گئے کپڑے پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں منشیات پکڑلی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کپڑے کے کنٹینر سے 145 کلو گرام کیٹامائن پکڑی ہے جسے منشیات فروشوں نے بڑی مہارت کے ساتھ کپڑے کے تھانوں میں چھپایا ہوا تھا۔

ذرائع اے این ایف کا کہنا ہے کہ مذکورہ کنٹینر ڈائنامک انٹرپرائزز کراچی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

کنٹینر بک کروانے والے کراچی کے رہائشی نعمت اللّٰہ خان نامی ملزم کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں