سعودی حکام نےحج پرروانگی سے 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا

کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت صحت کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی


ویب ڈیسک June 01, 2022
سعودی حکام کی جانب سےحجاج کرام کےلیے کوروناٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن تبدیل ۔۔ فوٹو فائل

RAWALPINDI: سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیےدنیابھرسےآنےوالےحجاج کرام کو سعودی عرب روانگی سے72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کرانے کی شرط لازمی قراردے دی ہے۔

عازمین حج کےلئے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی سے متعلق نیاہدایت نامہ جاری کردیاگیاہے،سعودی ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا)نے پی آئی اے سمیت دیگر ائرلائنز کونئی پالیسی گائیڈلائن سےآگاہ کردیاہے،کورونا ٹیسٹ سے متعلق نئی پالیسی گائیڈلائن کے مطابق عازمین حج کو روانگی سے 72گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کراناہوگا۔

اس سے قبل سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی،کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت صحت کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی،سعودی عرب آنے والے حجاج کی عمر 65 سال سے کم ہونا لازمی قراردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں