بجلی میں اضافے کیلیے سب کو ٹیکس دینا ہوں گے اسحاق ڈار

تمام بڑے اشاریے ظاہرکرتے ہیں کہ ملکی معیشت درست سمت میں چل رہی ہے


APP March 05, 2014
ابھی بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے،خرم دستگیرکی قیادت میں وفد سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ تاجربرداری کے تعاون سے تمام بڑے اشاریے ظاہرکرتے ہیں کہ ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے اوردرست سمت میں چل رہی ہے۔

اب بھی مسائل موجودہیں اوران کے خاتمے کے لیے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیرتجارت خرم دستگیرکی قیادت میں گزشتہ روزگوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے وفد سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ ہم سب کوٹیکس اداکرنا ہوںگے تاکہ بجلی کی فراہمی میں اضافہ کیا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکسزاور ڈاکومنٹیشن ساتھ چلتی ہے اورحکومت برآمدکنندگان کی سہولت کے لیے اقدام کرے گی۔ گوجرانوالہ میں مستقل کمشنراپیلز تعینات کیاجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ ہم تاجربرداری کے مسائل ختم کریںگے جس سے برآمدات بڑھیں گی۔ ملاقات میں گوجرانوالہ چیمبرکے صدرنعمان صلاح الدین نے وزیرخزانہ کوجی ایس پی پلس کا درجہ ملنے پرمبارکباد دی اور تاجربرادری کودرپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں