عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں گے آصف زرداری
ملک کے تین ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی پوری نہیں ہوسکتی،آصف علی زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نےچئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا، یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے۔
آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو۔اس ملک کے تین ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی پوری نہیں ہوسکتی، انشاء اللہ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔
سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کے عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں۔
مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ نے صحیح فیصلے نہیں کیے تو فوج تباہ ہوگی اور ملک کے 3 ٹکڑے ہوجائیں گے، عمران خان
دوسری جانب وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے عمران خان کے انٹرویو پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ تین ٹکڑے پاکستان کے نہیں، عمران کی سیاست کے ہوں گے،آج سازشی عمران کھل کر سامنے آ گیا ہے۔
خورشید شاہ نے کہنا ہےکہ ہمیشہ کہتا آیا ہوں کےعمران کو پاکستان کے خلاف خوفناک ایجنڈے کے تحت باقاعدہ تیار کیا گیاآج حکیم سعید، ڈاکٹر اسرار کی برسوں پرانی باتیں سچ ثابت ہو گئیں ہیں۔انشاءاللہ عمران اور اس کے پیچھے چھپا ایجنڈا دونوں ناکام ہوں گے
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ میری بات لکھ لیں عوام تو اس جھوٹے، جعلساز کو مسترد کر ہی چکے،اب عمران کے قریبی ساتھی بھی اسے چھوڑنا شروع کر دیں گے،عمران سے اب بھی کہتا ہوں،ہوش کے ناخن لو، باز آ جاؤ،محض اپنے اقتدار کی خاطر ملک دشمنی پر نہ اترو، غیر ذمہ دارانہ بیانات بتا رہے ہیں کے ہارے ہوئے جواری کے ہاتھ اب کچھ نہیں آنے والا۔