آئندہ ماہ بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ کریک ڈاؤن کرینگے عابد شیر

بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم سے225 میگاواٹ بجلی کی بچت ہوئی ہے،وزیر مملکت


Numainda Express March 05, 2014
بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم سے225 میگاواٹ بجلی کی بچت ہوئی ہے،وزیر مملکت۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابدشیرعلی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے رویے کوغیرذمے دارانہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ افسران لاکھوں روپے خرچ کرکے کمیٹی اجلاسوں میں آتے ہیں،کمیٹی پندرہ منٹ انتظار نہیں کرسکتی۔

بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم سے225 میگاواٹ بجلی کی بچت ہوئی ہے،پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیاسے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ چیئرمین واپڈااپنے عملے سمیت لاہورسے کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلیے اسلام آباد آئے، این ٹی ڈی سی اور دیگر اداروں کے افسران بھی دیگر شہروں سے اسلام آباد آئے، کمیٹی نے غیرسنجیدگی اورغیرذمے داری کامظاہرہ کرتے ہوئے سیکریٹری پانی وبجلی کی غیرحاضری کو جواز بنا کر اجلاس منسوخ کیاجبکہ سیکریٹری پانی وبجلی اس وقت اہم ترین معاہدوں کے لیے کہیں بیٹھے ہوئے تھے،عابدشیرکاکہناتھاکہ وہ نمازظہر کی ادائیگی کے بعدچندمنٹ تاخیرسے کمیٹی اجلاس میں آئے توعلم ہواکہ کمیٹی نے احتجاجاً اجلاس ملتوی کردیاہے،انھوں نے کہا کہ ہماری وزارت پارلیمنٹ کو اہمیت دیتی ہے تاہم کمیٹی کو بھی دیکھناچاہیے کہ درجنوں افسران کی آمد پر قومی سرمایہ خرچ ہوتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں