کراچی میں پُرتشدد واقعات میں اب تک 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے
فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ لطیف ٹاؤن کے ایک گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی
لاہور/کراچی:
فائرنگ اور خودکشی سمیت دیگر واقعات میں 4 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقہ فیز7.Z بلاک میں ٹریفک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوئے۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم سے رونما ہوا۔ تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل دیا جس سے 25 سالہ بابر اور 28 سالہ جاوید نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ لاشوں کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب بن قاسم گھگھر پھاٹک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کی شناخت 38 سالہ حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کا آبائی تعلق کشمور سے تھا اور سابق ایس ایچ او کا بیٹا تھا۔
پولیس واقعہ کو ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مقتول کے اہلخانہ سے رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس اہلکار سمیت 7 افراد کو فائرنگ اور سر پر بٹ مار کر زخمی کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے خیر آباد فارسی گراؤنڈ سیکٹر 16 میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے افراد سے لوٹ مار شروع کر دی۔ پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل 30 سالہ عبداللہ خان اور 30 سالہ محمد جاوید کو زخمی کر دیا جبکہ 40 سالہ معراج کو سر پر پستول کا بٹ مار کر لہولہان کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اسی طرح کلاکوٹ کے علاقے مرزا آدم خان رود مدنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت محمد دانش اور مزمل کے نام سے کی گئی۔
اسی طرح سائٹ اے کے علاقے حبیب بینک چورنگی کے قریب 30 سالہ عفان اور میمن گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے ناگوری کانٹا کے قریب 42 سالہ ذوالفقار کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
دریں اثنا لطیف ٹاؤن گرین سٹی میں ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔
لطیف ٹاؤن کے علاقے گرین سٹی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔
خودکشی کرنے والے کی شناخت 18 سالہ شہزادہ کے نام سے کی گئی۔ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں اہلخانہ واقعہ کو خودکشی بتا رہے ہیں تاہم فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹریٹ کرائمز ، موبائل فونز کی چھینا جھپٹی ، گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب
رواں ماہ سے ایس ایچ اوز کی کارکردگی بھی چیک کی جائے گی اور خراب کارکردگی پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا۔