قائمہ کمیٹی کا پی ایم ڈی سی 100 روز میں ختم کرنے کا حکم

کونسل کی موجودہ کوئی حیثیت نہیں، حکام 100 دن میں خود گھر چلے جائیں، اظہر جدون


Jahangir Minhas March 05, 2014
عمران اپنے رکن اسمبلی کے میڈیکل کالج میں غیرمعیاری تعلیم کی فراہمی کا نوٹس لیں۔ فوٹو: فائل

وزارت نیشنل ہیلتھ اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی حتمی مشاورت کے بعدپی ایم ڈی سی حکام کو 100 دنوں میں موجودہ کونسل ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طبی تعلیمی اداروںکوریگولیٹ کرنے والاپی ایم ڈی سی تنازع میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباکے مسقبل کے حوالے سے سوالیہ نشان بن گیا،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزکے ساتھ مل کرپی ایم ڈی سی کی موجودہ کونسل ممبران کوماننے کیلیے تیارنہیں،قائمہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹراظہرجدون نے ایکسپریس کوبتایاکہ پی ایم ڈی سی کی موجودہ کوئی حیثت نہیں،ہم نے انھیں100دن دیے ہیں کہ وہ خودہی گھرچلے جائیں، پی ایم ڈی سی کے ممبران کے چنائوکیلیے ساراپراسس ہی مشکوک تھالہذا کونسل کی کوئی آئینی اورقانونی حیثت نہیں رہی۔

ادھرپی ایم ڈی سی کے صدرنے اپنے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کے میڈیکل کالج کومطلوبہ فیکلٹی نہ رکھنے کے باعث بندکرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے پارٹی کے سربراہ عمران خان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اپنی پارٹی کے رکن اسمبلی ناصرخٹک کے الراضی میڈیکل کالج میں غیرمعیاری تعلیم کی فراہمی کانوٹس لیں،ان کے مطابق پشاورہائیکورٹ نے بھی الراضی میڈیکل کالج کے100طلباکوخیبر یونیورسٹی میںایڈجسٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |