حکومت کئی ماہ سے 23 اداروں کے سربراہ مقرر نہ کرسکی

ان اداروں کے سربراہ کئی مہینوں سے تعینات نہیں ہیں لیکن حکومت نے تاحال تقرری نہیں کی۔


Ghulam Nabi Yousufzai March 05, 2014
ان اداروں کے سربراہ کئی مہینوں سے تعینات نہیں ہیں لیکن حکومت نے تاحال تقرری نہیں کی۔ فوٹو فائل

وفاقی حکومت کے زیر انتظام 23آئینی خود مختار ادارے اور سرکاری کارپوریشنیں سربراہان کے بغیرکام کررہی ہیں۔

ان اداروں کے سربراہ کئی مہینوں سے تعینات نہیں ہیں لیکن حکومت نے تاحال تقرری نہیں کی۔ سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی حکومت نے جو رپورٹ دی اس کے مطابق جو عہدے خالی ہیں ان میں چیف الیکشن کمشنر، چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن، چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی، چیئرمین فیڈرل بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن، ڈائریکٹر جنرل پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ، چیف ایگزیکٹو پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس(پی این سی اے)اور دیگر عہدے شامل ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں