حنیف عباسی نے معاون خصوصی برائے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

شیخ رشید نے حنیف عباسی کے معاون خصوصی بنائے جانے کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے


ویب ڈیسک June 02, 2022
انہوں نے تحریری طور پر استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا. فوٹو:فائل

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے معاون خصوصی برائے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنائے جانے کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے اور عدالت میں سماعت جاری ہے۔

شہباز شریف نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی حنیف عباسی کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں