اسلام آباد ہائیکورٹ نے حماد اظہراسد قیصرکی گرفتاری سے روک دیا

عدالت نے اسد قیصر کی درخواست پرسیکریٹری داخلہ اوردیگرکو نوٹس جاری کردئیے


ویب ڈیسک June 02, 2022
عدالت نے حماد اظہر کو 11 روز میں مقامی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا:فوٹو:فائل

OAKLAND, CALIFORNIA: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں لاہورمیں درج مقدمے میں سابق وفاقی وزیرحماد اظہرکی5 ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے حماد اظہر کو11 روز میں مقامی عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔حماد اظہراپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےقومی اسمبلی کے سابق اسپیکراسد قیصر کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔اسد قیصرکیخلاف پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی درخواست پرسیکریٹری داخلہ اوردیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اوردیگرفریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔عدالت نے اسد قیصر کے خلاف چاروں صوبوں اورایف آئی اے درج مقدمات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔