بھارتی گلوکار ’کے کے‘ کی موت کیسے ہوئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکار کے ساتھ تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا


ویب ڈیسک June 02, 2022
گلوکار کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی(فائل فوٹو)

ISLAMABAD: منگل کی شب لائیو کنسرٹ کے بعد انتقال کرنے والے بھارتی گلوکار کے کے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کے کے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ابتدائی نتائج میں بتایا گیا ہے کہ گلوکار کی موت حرکتِ قبل بند ہونے سے ہوئی ہے اور اگر وقت پر سی پی آر دیا جاتا تو اُنہیں بچایا جا سکتا تھا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ' گلوکار کو طویل عرصے سے دل کے مسائل تھے جن پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی جبکہ ان کے ساتھ کوئی تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

اس سے قبل کولکتہ پولیس نے گلوکار کی موت پر غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا تھا، کیونکہ پولیس کا کہنا تھا کہ اُن کے چہرے اور سر پر چوٹیں آئی تھیں۔

یاد رہے کہ گلوکار کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جائیں گی، وہ منگل 31 مئی کو کولکتہ میں ایک لائیو کنسرٹ کر رہے تھے جہاں شدید گھٹن اور گرمی کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی جس کے بعد وہ ہوٹل روانہ ہوگئے جہاں ان کی حالت مزید بگڑنے پر انہیں بعد اُنہیں شہر کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا تھا ۔

واضح رہے کہ کرشنا کمار کی پہلی البم 'پل' 1999 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے بلاک بسٹر فلم 'ہم دل دے چکے صنم' کا مشہورِ زمانہ گیت تڑپ تڑپ کے،دس بہانے،تو نے ماری انٹر ی اور مشہور گانا ' کیا مجھے پیار ہے' جیسے کئی گانوں میں اپنی سُریلی آواز کا جادو بکھیر کر خوب شہرت حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں