عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہا ہے وزیراعظم
سیاست کریں لیکن ملک کو تقسیم کرنے کی بات کرنے کی جرات نہ کریں ،شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہا ہے، اگر کسی کو ثبوت کی ضرورت تھی کہ نیازی حکومتی عہدے کے لیے نااہل ہیں تو ان کا تازہ انٹرویو کافی ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاست کریں لیکن اس میں حد پارکرتے ہوئے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کرنے کی جرات نہ کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ کیا مائنڈ سیٹ ہے کہ مجھے وزیراعظم بناؤ ورنہ میں جنگ کروں گا؟ یہ بیان نہیں بلکہ ملک میں انارکی اور تقسیم کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے۔قوم کسی بھی قیمت پر ایسے مذموم ارادوں کو قبول کرے گی اور نہ ہی ہونے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وہ بات کہی جو پاکستان کے دشمن کرتے ہیں۔ اقتدار جانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پاکستان اوراس کے اتحاد اور اداروں کے خلاف اعلان جنگ کر دیں۔ عمران خان اداروں، وفاق اور اس کی اکائیوں پر حملہ آور نہ ہوں حوصلہ کریں اور آئین اور قانون کی حدیں نہ پھلانگیں۔
مزید پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ نے صحیح فیصلے نہیں کیے تو فوج تباہ ہوگی اور ملک کے 3 ٹکڑے ہوجائیں گے، عمران خان
عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگران لوگوں کو اقتدار سے نہیں نکالا گیا تو ملک کے جوہری اثاثے چھن جائیں گے اورایٹمی پروگرام ختم ہوا تو ملک کے 3 ٹکڑے ہوں گے۔