اسامہ بن لادن کی تصویر لگانے کے جرم میں سرکاری افسر معطل
تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سرکاری افسر کو معطل کیا گیا
بھارتی ریاست اتر پردیش میں القائدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی تصویر لگانے کے جرم میں سرکاری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ایک افسر کو معطل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش میں سرکاری پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے افسر رویندر پرکاش گوتم کو اسامہ بن لادن کی تصویر لگانے کے جرم میں معطل کردیا گیا ہے، القائدہ کے رہنماء کی تصویر کے نیچے ایک نوٹ لکھا تھا جس میں انہیں "دنیا کا بہترین جونیئر انجینئر" قرار دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کی تصویر اور پیغام کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع کے سینئر افسران نے افسر کی معطلی کا حکم دیا جبکہ القائدہ کے رہنماء کی تصویر بھی ہٹادی گئی۔
معطل افسر نے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئےکہا کہ کسی بھی فرد کا کوئی بھی آئیڈیل ہوسکتا ہے، آپ نے تصویر ہٹادی ہے لیکن میرے پاس دیگر کاپیاں موجود ہیں۔