مشکل حالات بالخصوص کورونا وباء میں چین نے پاکستان کیساتھ تعاون کیا وزیرخارجہ

کورونا وباء کی روک تھام کے لیے مفت ویکسین اور آلات فراہم کیے گئے، بلاول بھٹو

تقریب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو پیغام جاری۔ (فائل: فوٹو)

کراچی:
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام مشکل حالات بالخصوص کورونا وباء میں چین نے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا۔


تقریب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے پاکستان کو کورونا وباء کی روک تھام کے لیے مفت ویکسین اور آلات فراہم کیے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے کردار ادا کیا جبکہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کو آگے بڑھایا۔
Load Next Story